انوار رضا کا سیدہ فاطمۃ الزہراؓنمبر
سہ ماہی انوار رضا کا ہر شمارہ بلاشبہ خاص نمبر ہوتا ہے۔ موجودہ شمارہ بھی اس صف میں شامل ہے۔ یوں کہیں کہ سب سے بڑھ کر ہے تو غلط نہ ہوگا۔ اس بار انوار رضا کے مدیر ملک محبوب الرسول قادری نے سیدہ طیبہ طاہرہ فاطمۃ الزہرا نمبر نکال کر لاکھوں اہلسنت کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا۔ اس شمارے میںپاکستان اور بیرون ملک کے بڑے بڑے جید علماء نے سیدہ خاتون جنت کے فضائل اور آپ کی سیرت کا تذکرہ موجود ہے۔ یہ مضامین پڑھنے والوں کے دلوں میں محبت آل رسولؐ میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔ جن جن شعراء کرام نے سیدہ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا‘ وہ بھی اس شمارے میں شامل ہیں۔ ان میں مولانا احمد رضا خان‘ علامہ محمد اقبال اور شورش کاشمیری قابل ذکر ہیں۔ عربی اور فارسی کے کلام کا ترجمہ کرکے عام قاری کیلئے اس کی اہمیت دوبالا کر دی ہے۔ اس عقیدت و محبت میں ڈوبی کتاب کا ہر لائبریری میں ہونا نہایت ضروری ہے۔ پڑھنے والوں کیلئے یہ کتاب لاجواب تحفہ ہے۔ انٹرنیشنل غوثیہ فورم کے زیراہتمام انوار رضا جوہر آباد کی شائع کردہ یہ کتاب زاویہ قادریہ جو ہر کالونی راجا ٹائون جوہر آباد پنجاب بڑے بڑے بک سٹال پر دستیاب ہے۔ نہ ملنے پر 0321-9429027 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ (تبصرہ: جی این بھٹ)