ٹاؤن شپ، صحت و صفائی کا ابتر نظام
مکرمی! یوسی 232 جس میں 17 بلاک میں 6 بڑی مارکیٹیں ہیں اور سبزی مارکیٹ ہے جہاں سے روزانہ کئی ٹن کوڑا اٹھایا جاتا ہے۔ اتنے بڑے علاقے میں پہلے صفائی کے لیے 40 افراد پر مشتمل سٹاف تھا جو کہ اب کم ہوتے ہوتے صرف 4 افراد پر رہ گیا ہے حکومت نے کئی دنوں سے سونیا لاہور مہم شروع کر رکھی ہے جبکہ گندے ٹاؤن شپ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ سٹاف نہ ہونے سے گلیوں میں کوڑا ہی کوڑا دکھائی دے رہا ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں سے درخواست ہے کہ وہ صفائی کی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔ (محمد سرفراز خان اہلیان ٹاؤن شپ)