Waqt News
Friday | January 22, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان
  • ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے مینز ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ڈھاکہ2021 اور ویمنز ڈھونگائی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی 2021 ملتوی کرنے کا اعلان کر ...
  • چین نے زمین کے مشاہدے کا 100پی بی ڈیٹا اکٹھا کر لیا
  • یوکرین نرسنگ ہوم میں آتشزدگی ، 15 افراد ہلاک ، 11 زخمی
  • آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سوتے ہیں انکے سائے میں

Nov 24, 2020 9:44 AM, November 24, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
سوتے ہیں انکے سائے میں

برِ صغیر میں راجِ برطانیہ کے دوران وائسرائے نے تاج محل کا وزٹ کیا ۔ جب وائسرائے کی بیوی وزیٹر بُک میں اپنے تاثرات لکھنے لگی تو وائسرائے کو مخاطب کر کے لکھا کہ "اگر تم مجھ سے وعدہ کرو کہ میرے مرنے کے بعد میری یاد میں ایسا تاج محل بنوائو گے تو میں ابھی اور اسی وقت مرنے کیلئے تیار ہوں"

ہر صدی میں اللہ کریم دینی دنیوی لحاظ سے کچھ خاص روحیں دنیا میں بھیجتے ہیں جو اللہ کے حکم سے اپنا منفرد رول ادا کر کے تاریخ میں زندہ و جاوید کر جاتے ہیں اور آنے والی نسلوں کیلئے ان کا کردار مشعلِ راہ بن جاتا ہے ۔ خالقِ کائنات کبھی دین ِ حق کیلئے اور کبھی کبھی خاص طور پر عظمتِ مصطفی کیلئے عاشقانِ رسول ﷺ سے کام لیتے ہیں اور پھر تاریخ بتاتی ہے کہ شب و روز عبادت کرنے والوں سے شاید وہ منزلیں طے نہیں ہوتیں جو آقا کریم ﷺ کے عشق میں لمحوں میں طے ہوتی ہیں اور بقول امام احمد رضا خانصاحب بریلوی ؒ :

اورنگی ٹاون ‘ چھت سے گر کر  33سالہ نوجوان جاں بحق

اے عشق تیرے صدقے جلنے سے چھُٹے سستے 

جو آگ بُجھا دے گی وہ آگ لگائی ہے

اسلامی مملکتِ خداداد کے اندر مختلف سیاسی اور دینی جماعتیں اپنا رول ادا کرتی رہی ہیں۔ مگر ان میں "تحریکِ لبیک پاکستان "اور خاص طور پر ان کے سر براہ جناب علامہ خادم حُسین رضوی صاحب ؒ نے مختصر وقت میں اسلام اور پاکستان کیلئے اپنا رول ادا کر کے "لبیک یا رسول اللہ ﷺ لبیک یا رسول اللہﷺ"کہتے کہتے عشقِ رسول ﷺ کی شمیں روشن کر کے آغوشِ رسول ﷺ میں چلے گئے ۔ شاید ہی تاریخ کا کوئی ایسا جنازہ ہو جس پر کسی عاشقِ رسولﷺ کے سفرِ آخرت میں لاکھوں محبانِ دین و ملت آقا کریم ﷺ کے پروانے عظمتِ رسول ﷺ کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کے عہدو پیماں کرتے ہوئے لبیک یا رسول اللہ ﷺ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کا نعرہ مستانہ بلند کرتے ہوئے آقا کریم ﷺ کے ایک عاشق غلام کو لبیک یا رسول ﷺ کا تاج پہناتے ہوئے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے دَر کے سامنے سے گزرتے ہوئے داتا گنج بخش سرکار ؒ کو بھی گواہ بنا رہے ہوں کہ حضرت آپؒ نے جو آقا کریم ﷺ کی شمعِ محبت روشن کی تھی وہ آج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ نور بکھیر رہی ہے ۔آج پورے ملک سے آقا کریم ﷺ سے محبت کرنے والے ہر مکتبہ فکر کے مذہبی سکالرز، پیر صاحبان اور خاص طور پر اہالیانِ لاہور آقا کریم ﷺ کے غلام کے سفر میں شامل ہونے کیلئے اُمڈ آئے ہیں۔

  احتساب کا عمل مایوس کن قوم کی لوٹی رقم واپس نہ آسکی‘ثروت اعجازقادری 

جتنے پھول سرکارِ دوعالم ﷺ کے اس غلام کے جنازے پر نچھاور ہوئے تاریخ میں اس کی مثال نہیںملتی آج 10منٹ کا سفر گھنٹوں پر محیط ہو گیا ہے۔ رضوی صاحب درودو سلام کی صدائوں کے اندر لبیک یا رسول اللہ ﷺ کا تاج پہنے مسکراتے ہوئے ایمبولینس میں جا رہے ہیں انھیں دیکھ کر بالکل ایسے لگ رہا تھا جیسے کہہ رہے ہوں کہ:

حُجت نہ پیش کیجئے کوئی فضول میں 

ہم انتہا پسند ہیں عشقِ رسول ﷺ میں 

آقا کریم ﷺ کے دیوانو! آج میرے سرکار کا ایک جرنیل دنیا سے بے نیاز ہو کر سرکار ﷺ کے پاس حاضر ہو گیا ہے اور دنیا کو بتا گیا کہ :

جناح اسپتال کے ملازمین کا  اپ گریڈیشن اور پرموشن کا مطالبہ

انہیں جانا، انہیں مانا نہ رکھا غیر سے کام

لِلّہ الحمد میں دنیا سے مسلمان گیا 

میرے سرکار کے عاشق ہمیشہ یہ کہتے رہے کہ یہ فیصلہ حشر میں ہوگا کہ "جیتا کون اور ہارا کون "

ہم سُوئے حشر چلیں گے شاہِ ابرار کے ساتھ

اور قافلہ ہوگا رواںقافلہ سالار کے ساتھ 

یہ تو طیبہ کی محبت کا اثر ہے ورنہ

کون روتا ہے لپٹ کر درو دیوار کے ساتھ

اے مظہر ہم بھی سنیں گے کوئی نعت رنگیں 

گر ملاقات ہو گئی شاعرِ دربار کے ساتھ 

آپؒ کا سرکارﷺ کے چاہنے والوں کیلئے ہمیشہ یہی پیغام رہا ہے کہ : "جھلیو! اتنی حضورﷺ نال محبت ضرور کر کے جانا کہ جدوں قبر وچ فرشتے پچھن تے سرکار ﷺ آپ فرما دیں "جانے دو یہ اپنا ہی ہے"

فوڈ ڈلیوری کی آڑ میںلوٹ مار کی ویڈیومنظرعام پر آگئی

جناب خادم حسین رضوی صاحب یہ کہتے ہوئے سرکار ﷺ کے سامنے پیش ہو گئے کہ جو غازی عبد اللہ ذیشان نے فرانس میں کیا وہ وہی عمل تھا جو رسولﷺ کی محبت میں ضروری تھا۔ آپؒ ہمیشہ فرماتے کہ میری گفتگو صرف حضورﷺ سے محبت کرنے والوں سے ہے بزدلوں سے میر ی کوئی بات نہیں ہے۔ آپؒ کا آخری خطاب بھی یہی تھا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی عظمت کیلئے نکلے ہیں اور دنیا والوسُن لو یہ نظامِ کائنات صرف حضور ﷺ کی وجہ سے چل رہا ہے۔ ہماری ذمہ داری صرف اور صرف تاجدارِ ختمِ نبوت ﷺ زندہ باد کا نعرہ ہے۔ آپؒ کی للکار کہ دہلی کا قطب مینار بھی ہمارا ہے جامع مسجد دہلی کے ساتھ تاج محل بھی ہماراہے اور ہم بابری مسجد کا بدلہ ضرور لیں گے اور کشمیر چوکوں میں احتجاج سے آزاد نہیں ہوگا ۔ حکمرانوں کو محبت رسول ﷺ میں سرشار ہو کر نورالدین زنگی، محمود غزنوی، صلاح الدین ایوبی ، شہاب الدین غوری کی لائن میں کھڑے ہونے کے رموز سے آگاہ کرتے رہے اور بالآخر :

پاکستان میں کینسر کی شرح میں ہولناک اضافہ 

اب رہیں چین سے زمانے والے 

سو گئے خواب سے لوگوں کو جگانے والے 

آج میرے آقا کریم ﷺ پر بھونکنے والوں کو جواب دینے والا چلا گیا۔ اللہ کی قسم علامہ محمد اقبال ؒ کی پوری شاعری کا نچوڑ اس شعر میں ہے کہ:

کی محمدﷺ سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں 

 یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں 

مجھے لگتا ہے کہ اللہ کریم نے جناب اقبال ؒ کو پیدا ہی اس لیے کیا تھا کہ وہ دنیاکو بتا دیں کہ"گر کی محمدﷺ سے وفا تُونے تو پھر ہم تیرے ہیں "اس شعر کی تعبیر علامہ خادم حسین رضوی ؒ کے سفرِ آخرت سے جھلک رہی تھی کہ مخلوقِ خدا دیوانہ وار آپکی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ترس رہے تھے اور آپ پرسکون سوئے ہوئے عاشقانِ رسولﷺ کا جمِ غفیر دیکھ کر گویا کہہ رہے تھے کہ : 

رُخصتِ قافلہ کا شور غش سے ہمیں اٹھائے کیوں

سوتے ہیں انکے سائے میں کوئی ہمیں جگائے کیوں 

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو نتائج بہت خطرناک ہوں گے، ...

    Nov 13, 2020 | 13:34
  • کورونا مزید 11 جانیں لے گیا، ملک بھر میں 135 اموات، 7025 افراد ...

    Apr 17, 2020 | 10:29
  • پشاور میں سرکاری اسکولوں کی طالبات کے لیے عبایا اور گاؤن ...

    Sep 16, 2019 | 21:01
  • ٹی وی ڈراموں میں منفی کردار کرنے میں زیادہ خوشی محسوس کرتی ...

    Nov 26, 2020 | 12:50
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

    Jan 22, 2021 | 17:57
  • ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے مینز ایشین ہاکی چیمپیئنز ...

    Jan 22, 2021 | 17:34
  • چین نے زمین کے مشاہدے کا 100پی بی ڈیٹا اکٹھا کر لیا

    Jan 22, 2021 | 17:33
  • یوکرین نرسنگ ہوم میں آتشزدگی ، 15 افراد ہلاک ، 11 زخمی

    Jan 22, 2021 | 16:59
  • آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور ...

    Jan 22, 2021 | 16:27
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  •  پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا شماریاتی اور ...

    Jan 22, 2021
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • 1

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 2

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 3

    وزیر اعلیٰ کا ساہیوال ڈویژن  کیلئے بڑا ترقیاتی پیکیج

  • 4

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 5

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 1

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • ’’نئی امریکی حکومت سے وابستہ توقعات‘‘

    Jan 22, 2021
  • ایک سابق بیورکریٹ کی حسرت ِ ناکام اور حکیم محمد ...

    Jan 22, 2021
  •  اسلام آباد کی سیاست کا باب

    Jan 22, 2021
  • حقیقی جمہوریت کے علمبردار 

    Jan 22, 2021
  • مٹکے سے دریا کی کہانی 

    Jan 22, 2021
  • سلمیٰ ہمایوں کا بطور صدر بہبود ایسوسی ایشن انتخاب

    Jan 22, 2021
  • ’’خواتین -eکامرس کے میدان میں سرگرم‘‘

    Jan 22, 2021
  • وعدے کیا ہوئے 

    Jan 22, 2021
  • عمران خان کا مناظرے کا چیلنج

    Jan 22, 2021
  • 1

      سیاسی راستے

  • 2

     محصورین بنگلہ دیش کے لئے ہر ممکن مدد کا قدم اٹھائیں

  • 3

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 4

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 5

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دعوت وتربیت 

  • 2

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 3

    جذبہء محبت

  • 4

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 5

    صبر 

  • 1

    اعتماد

  • 2

    اشتیاق نگاہیں

  • 3

    عوام 

  • 4

    ثقافت

  • 5

    دنیا 

  • 1

    گنگا

  • 2

    ارمغانِ حجاز

  • 3

    مایوسی 

  • 4

    انقلاب

  • 5

    اسلام 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس کا 15 دن میں اجرا خوش آئند ہے. وزیراعظم

  • 2

    وفاقی حکومت کا بجلی فی یونٹ ایک روپیہ پچانوے پیسے مہنگی کرنے کا اعلان

  • 3

    جسٹس (ر)عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر

  • 4

    خیبرپختونخوا حکومت کا بچوں سے زیادتی کرنے والے افراد کے خلاف قانون تیار، سزائے ...

  • 5

    پاکستان خوبصورت اور امن پسند ملک ہے، کورونا میں مبتلا اوورسیز پاکستانیوں کا خیال ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group