نبی اکرم ؐکا پیغام دنیا کے ہر رنگ، طبقہ اور علاقہ کے انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کے سلسلہ میں اتوار کو تھانہ ریس کورس ، تھانہ رتہ امرال اورتھانہ صادق آباد میں تقاریب کا انعقاد کیا گیاتقریب میں اے ایس پی کینٹ آمنہ بیگ، ایس ایچ او تھانہ ریس کورس عمران عباس،ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال راشد کیانی اور ایس ایچ او تھانہ صادق آباد سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی تقاریب میں پولیس افسران کی طرف سے حضور اکرمؐ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقاریر اور نعت خوانی کی گئی، محافل میں شامل مقررین نے آپ ؐ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ ؐکا پیغام دنیا کے ہر رنگ، ہر طبقہ اور ہر علاقہ کے انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے دور حاضر اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ حضور اکرمؐ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کیا جائے قرآن و سنت کے احکامات کی پیروی کریں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھیں اور تفرقہ میں نہ پڑیں نبی اکرم خاتم النبیین، رحمۃ اللعالمین ہیں حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی ذات مبارکہ تمام جہانوں کے لئے رحمت اور سرچشمہ ہدایت ہے جن کی اتباع میں ہم سب کی دنیاوی و اخروی کامیابی کا رازپنہاں ہے تقاریب کے اختتام پر قیام امن اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔