گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پشاور روڈ راولپنڈ ی میں میلاد مصطفیٰؐ،قرات،نعت خوانی کے مقابلے
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)محمد عربی ؐکے اسوہ پر چل کر ہی ہم دنیاو آخرت کی کا میابیاں حاصل کر سکتے ہیں،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پشاور روڈ راولپنڈ ی میں ہفتہ شان مصطفی ؐ منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں کرونا وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ان خیالات کا اظہارگورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پشاور روڈ راولپنڈ ی کی پرنسپل ڈاکٹر ممتاز کوثر نے کیا،انہوں نے کہا مختلف تقریبات میں میلاد مصطفی ٰؐ،قرات ،نعت اور کوئز کے مقابلہ جات منعقد کیے گئے، طالبات نے محفل میلاد میں ہدیہ نعت پیش کیا،ڈاکٹر ممتاز کوثر نے کہا ہفتہ شان مصطفیٰ منانے کا مقصد طالبات کو نبی اکرمؐ کی عملی زندگی اور تعلیمات سے آگاہ کر نا ہے،آج معاشرے کو درپیش مسائل کا حل سنت نبوی میں موجود ہے،انہوں نے طالبات کو نصیحت کی وہ اپنی عملی زندگی میں حضرت محمدؐکی سنت کو اپنائیں ،اسی سے ان کو دلی سکون اور دنیا و آخرت کی کا میابی مل سکتی ہے۔