پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی چوتھی برسی آج منائی جائے گی
فیصل آباد (اے پی پی) پاکستان کی پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی تیسری برسی آج 24 نومبر بروز اتوار کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔مریم مختار شہید24 نومبر 2015 ء کو پاک فضائیہ کے ایف سیون تربیتی طیارے پر معمول کی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب فنی خرابی کے باعث جہاز تباہ ہونے کے نتیجہ میں آبادی کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئی تھیں ۔مریم مختار نے2014 ء میں پاکستان ائر فورس میں گریجویٹ کے طور پر شمولیت کی ۔ان کا تعلق پی اے ایف کے 132ویں جی ڈی پائلٹ کورس سے تھا جس میں6دیگر خواتین بھی شریک تھیں ۔انہوں نے فلاحی و خیراتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔