سندھ میں گیس اور تیل کے ذخائر دریافت، آئندہ ماہ تلاش کا کام شروع ہو گا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سندھ میں زیر زمین گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ گیس کے 95ٹریلین کیوبک فٹ ذخائر ملنے کا امکان ہے۔حکام کے مطابق یہ ذخائر 90سال کی ضروریات پوری کر سکیں گے۔ سندھ سے ملنے والے ذخائر کو شیل اور ٹائیٹ کا نام دیا گیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل آئندہ ماہ سے گیس کی تلاش کا کام شروع کرے گا۔ حکام کے مطابق شیل اور ٹائیٹ گیس کی تلاش انتہائی ہائی ٹیک ٹیکنالوجی سے ممکن ہو گی۔ حکام کے مطابق تیل کے 14ارب بیرل کے ذخائر ملنے کا امکان ہے۔