چیئرمین سینٹ سے میری کوئی لڑائی نہیں ، جب تک وہ سینٹ میں نہیں بلائیں گے نہیں جائوں گا :فواد چوہدری
وفاق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ سے میری کوئی لڑائی نہیں جب تک وہ سینٹ میں نہیں بلائیں گے نہیں جائوں گا۔چیرمین سینٹ کی طرف سے میرے داخلے پر پابندی کی وزیر اعظم نے مذمت کی تھی اور یہ مذمت کابینہ کے اجلاس میں کی گئی تھی میں آج بھی اس بات پر قائم ہوں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان جنہوں نے اس کی تردید کی ہے ممکن ہے وہ اس وقت کابینہ اجلاس میں موجود نہ ہوں کیونکہ یہ بات اس وقت کی گئی جب اجلاس ختم ہو رہا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین سینٹ سے میری کوئی لڑائی نہیں جب تک وہ سینٹ میں نہیں بلائیں گے نہیں جائوں گا۔