لیبیا کے جنوب مشرقی شہر تازربو میں ایک فوجی چوکی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم 9فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شدت پسند تنظیم "داعش" نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لیبیا کی صدارتی کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ تازربو شہر میں ایک فوجی چوکی پر "داعش" کے حملے میں کم سے کم 9اہلکار مارے گئے۔کونسل کی جانب سے اس کارروائی کو بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قومی وفاق حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اپنے بزدلانہ حملوں میں اپنے مذموم مقاصد پورے نہیں کرسکتے۔ادھر لیبیا میں عرب ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے بھی دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حملہ کرنے والے افراد تیونسی لہجے میں عربی بول رہے تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024