اسلام آباد: سینئر سول جج نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحویل میں دے دیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کرنے والی اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے 25 اکتوبر کو شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی تھی جس کے بعد ٹی وی اینکر گرفتاری کے خوف سے عدالت سے فرار ہوگئے تھے، تاہم گذشتہ روز ایف آئی اے نے انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو آج ایف آئی اے نے اسلام آباد میں سینئر سول جج عامر عزیز کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی کی جانب سے ڈاکٹر شاہد مسعود کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم ملزم کے وکیل شاہ خاور نے طویل جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ '24گھنٹے کا ریمانڈ کافی ہے، اس سے زیادہ نہ دیا جائے'۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024