علاقائی بنچ کیلئے احتجاج کرنے والے وکلا کی حمایت‘ آج عدالتی بائیکاٹ ہو گا: پنجاب بار کونسل
سرگودھا، ساہیوال، گوجرانوالہ (نامہ نگاران، نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ساہیوال کے وکلاء نے ساہیوال میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے لئے دسویں روز بھی ہڑتال جاری رکھی اور بار ایسوسی ایشن نے عدالتوں کی تالہ بندی کی ۔ہڑتال اور تالہ بندی کے باعث دور دراز سے تاریخ پر آنے والے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ آئندہ تاریخ پیشی لیکر گھروں کو واپس چلے گئے۔ ساہیوال بار کے صدر چوہدری محمدانور ودیگر عہدیداران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ساہیوال میں فوری طور پر ہائیکورٹ بنچ کے قیام کو یقینی بنایاجائے بصورت دیگر وکلاء ہڑتالی سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ گوجرانوالہ میں بھی وکلا ء کی جا نب سے ہائیکورٹ کے علا قائی بنچ پر عملدرآمد کیلئے تالہ بندی اور احتجاج دسویں روز بھی جاری رہا،صدر بارکی قیادت میں گورنر پنجاب سے ملاقات کے لئے وفد کی لاہور روانگی سے مذاکرات کی کا میا بی کیلئے دعا بھی کی گئی ہا ئیکورٹ کے علا قائی بنچ پر عملدرآمد کیلئے وکلاء کی جا نب سے سیشن کورٹ اور ضلع کچہری کی تالہ بندی بدستور جا ری ہے جس کے باعث عدالتوں میں تاریخ پیشی پراورضلعی انتظا میہ کے دفا تر میں مسائل کے حل کیلئے آنیوالے شہریوں کو سخت پر یشا نی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے صدر بار نورمحمد مرزا کی قیادت میں وکلاء کا وفد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے سا تھ ملا قات کیلئے لا ہور روانہ ہوا۔صدر بار نو ر محمد مرزا کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کے سا تھ ملا قات میں فیصل آباد، ساہیوال اور سرگودھا بار کے عہدیدار بھی شامل ہوؒں گے۔سرگودھا میں بھی وکلاء کی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث تحصیل آفس کی تالہ بندی کے باعث رجسٹری، انتقالات کروانے کیلئے آنے والے سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دوردراز سے آئے لوگوں کو مایوس واپس لوٹنا پڑا۔