فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کیمپسII میں اکیڈمک بلاک‘ گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

24 نومبر 2017

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کیمپس II، چکری روڈ میں اکیڈمیک بلاک اور گرلز ہاسٹل کی سنگ بنیاد کی تقریب منعقد کی گئی۔وائس چانسلرفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے تختی کی تقاب کشائی کی۔ اس موقع پر ڈائیریکٹر پراجیکٹ ڈیویلپمنٹ غلامجتبیٰ کیانی نے پلان کے بارے میں بریفینگ دی اور امید ظاہر کی کہ اگلے اٹھارہ ماہ کے اندرتعمیر کا کام مکمل ہوجائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس نئے کیمپس کی تعمیر سے طالبات، فیکلٹی کو مزید آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے اور کیمپس کی تعمیر کے بعد کئی مزید شعبہ جات کھلیں گے۔ جس سے طا لبات فائدہ اٹھا سکیں گی۔پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادرنے امید ظاہر کی کہ تمام تعمیراتی کام طے کردہ منصوبے اور مشن کے تحت مکمل ہوں گے۔تقریب میں تمام شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران، ڈین اور ریجسٹرار نے شرکت کی۔