بھارت:عمارت گر نے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

24 نومبر 2017 (15:14)
بھارت:عمارت گر نے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

بھارتی شہر بھیونڈی میں تین منزلہ عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی صبح ممبئی کے قریب شہر بھیونڈی کے علاقے میں بھگتی نگر میں تین منزلہ عمارت گر گئی.واقعے کے فوری بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے سے کچھ افراد کو زخمی حالات میں نکالا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور ایک شخص کو ملبے سے مردہ نکالا گیا جب کہ دیگر پانچ زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔