اسلام آباد کے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعتوں کا دھرنا آج 19 ویں روز بھی جاری ہے.تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعتوں کا دھرنا آج19 ویں روز بھی جاری ہے۔تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکنان فیض آباد انٹر چینج پر موجود ہیں۔ سیکیورٹی کے لئے پولیس اور ایف سی کے ہزاروں جوان آج بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔دھرنے کے باعث کئی اہم شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو متبادل راستوں پر ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کسی صورت دھرنے والوں کے ناجائز مطالبات کو تسلیم نہیں کرے گی۔ ہمارے پاس دھرنے والوں کے سامنے سرنڈر کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ ہم سب ختم نبوت کے محافظ ہیں۔ جبکہ قوم کو تقسیم کرنا ختمِ نبوت قانون کے ساتھ دشمنی ہے اور عوام کو مشتعل کرنے والے اس قانون پر سیاست کر رہے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024