اسلام آباد ہائی کورٹ :نواز شریف کی دو نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

24 نومبر 2017 (11:34)
اسلام آباد ہائی کورٹ :نواز شریف کی دو نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی دو نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا.نواز شریف کی جانب سے فلیگ شپ اور ہل میٹل ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرما گرم بحث ہوئی.جسٹس عامر فاروق اور محسن اختر کیانی کے روبرو نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے اپنے دلائل میں کہا کہ احتساب عدالت نے ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کئے بغیر درخواستیں خارج کر دیں. فلیگ شپ اور ہل میٹل ریفرنس میں الزام، ملزم اور گواہ مشترک ہیں۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک جرم اور ایک جیسے جرم کو آپ ایک نہیں کہہ سکتے. آرٹیکل 13 کا مینڈیٹ کچھ اور ہے.نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے مؤقف اختیار کیا کہ تینوں ریفرنسز میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے. ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست غیرمؤثر ہو چکی ہے۔ اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پھر تو ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دینا چاہئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا.

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...