طلبہ و طالبات کو صحت مندانہ سرگرمیوں پربھی توجہ دینی چاہیے

24 نومبر 2017

اسلام آباد(این این آئی) گوڑنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز راولپنڈی کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عالیہ سہیل نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں پر توجہ دینی چاہیے اور صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوان کے ذہنی نشوو نما کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتیں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گوڑنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز راولپنڈی کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر کیا،پرڈ آف ایشیاء عبدالخالق (مرحوم) کی اہلیہ ولایت بیگم نے کہا کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں خواہ سیاست کا میدان ہو یا کھیل کا اور پاکستانی خواتین نے انٹرنیشنل سطح پر کھیلوں میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں اور کئی ایونٹ میں میڈلز حاصل کر رکھے ہیں، کرکٹ، سائیکلنگ، جوڈو، کراٹے، جوجٹسو کے علاوہ دوسرے کھیلوں میں بھی ہماری خواتین نے میڈلز حاصل کئے ہیں، پروفیسرنعیمہ رائو نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کو مردوں کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں تو یہ مزید انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے-