قومی ٹی 20کپ: لاہور بلیوز اور فیصل آباد نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

24 نومبر 2017

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی 20 کپ میں لاہور بلیوز نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے اورفیصل آباد ریجن نے پشاور ریجن کو 5وکتوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوا لیفائی کر لیا۔ جمعرات کوپہلے میچ میںلاہور بلیوز نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے شکست دی، فاتح ٹیم نے 119 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، یہ لاہور بلیوز کی ایونٹ میں پانچویں کامیابی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، آغا سلمان کو شاندار آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 25 ویں میچ میں راولپنڈی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.4 اوورز میں 118 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ افتخار احمد نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 6 چھکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ عاطف جبار اور آغا سلمان نے تین، تین جبکہ علی شفیق اور خالد عثمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں لاہور بلیوز نے ہدف 17.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آغا سلمان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور تین چھکوں کی مدد سے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ امام الحق 36 ، احمد شہزاد 27 اور حسین طلعت 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تینوں وکٹیں محمد اصغر نے حاصل کیں۔جمعرات کو کھیلے گئے دوسرے میچ میںفیصل آبادریجن کی ٹیم نے پشاور ریجن کی ٹیم کو5 وکٹوںسے شکست دی۔فیصل آباد ریجن کے کپتان سعید اجمل نے ٹاس جیت کرپشاور ریجن کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ، ان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا۔پشاورریجن کی ٹیم 19.5اوورز میں139رنز بناکر آوٹ ہو گئی ،رفعت اللہ مہمند نے 32اور عبید اللہ نے 29رنز بنائے ،فیصل آباد ریجن کی طرف سے تاج ولی نے 29رنز کے عوض 3،سعید اجمل اور عمران خالد نے بالترتیب 15اور36رنز دیکر دو،دو جبکہ یاسر شاہ اور فہیم اشرف نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں فیصل آباد ریجن کی ٹیم نے مطلوبہ حدف20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پرپورا کر لیا،صاحبزادہ فرحان نے 47اور گوہر علی نے 30رنز بنائے،پشاور ریجن کی طرف سے سہیل خان نے 19رنز کے عوض دو جبکہ کاشف بھٹی اور کامران غلام نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔فیصل آبادریجن کے صاحبزادہ فرحان کوان کی شانداراننگ پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔