بی پی ایل میں آج مزید دو میچ کھیلے جائینگے

24 نومبر 2017

ڈھاکا (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل) میں (آج) جمعہ کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں جاری لیگ میں (آج) مزید دو میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں کھلنا ٹائٹنز اور راجشاہی کنگز کے درمیان شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ چٹاگانگ وی کنگز اور سلہٹ سکسرز کے درمیان شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ دونوں میچز ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل میچ 12 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔