بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

24 نومبر 2017

ناگپور(آئی این پی)بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ(آج)جمعہ سے ناگپور میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 2 سے 6 دسمبر تک نئی دہلی میں کھیلا جائیگا۔ ٹیسٹ مچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز بھی کھیلے جائینگے۔