نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دونوں سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے

24 نومبر 2017

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے زیراہتمام جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج جمعہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ لاہور وائٹس اور اسلام آباد راولپنڈی کے درمیان جبکہ دوسرا میچ فیصل آباد اور فیڈریلی ایڈمینسٹرڈ ٹریبل ایریاز( فاٹا)کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل کل ہفتہ کو اور فائنل 26نومبر کو ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی20- کرکٹ کپ کے سیمی فائنلز پرسوں ہفتہ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میںکھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں لاہور وائٹس، اسلام آباد، فیصل آباد ، فاٹا، پشاور، کراچی وائٹس، لاہور بلیو اور راولپنڈی شامل ہیں۔ سیمی فائنل میچز 25 نومبر کو جبکہ فائنل میچ 26 نومبر کو کھیلا جائے گا۔