قائد اعظم کرکٹ ٹرافی سپر ایٹ مرحلے کا آغاز 29 نومبر سےہو گا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قائد اعظم کرکٹ ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سپر ایٹ مرحلے کا آغاز 29 نومبر سے ہو گا اور ایک ساتھ چار میچ شروع ہوں گے۔ پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے تحت سپر ایٹ کے ابتدائی مرحلے کے تین میچز کراچی جبکہ ایک میچ حیدر آباد سٹیڈیم، سندھ میں کھیلا جائے گا۔، یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں لاہور بلیوز اور لاہور وائٹس، این بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی سٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل اور حبیب بینک، سٹیٹ بینک آف پاکستان سپورٹس کمپلیکس گرائونڈ کراچی میں کے آر ایل اور واپڈا جبکہ نیاز سٹیڈیم، حیدرآباد سندھ میں یو بی ایل اور ایس ایس جی سی کے درمیان میچ شروع ہو گا۔