سنوکر چیمپیئن شپ، خرم آغااسجد اقبال اور محمد یوسف کی کامیابی

24 نومبر 2017

لاہور(آئی این پی)آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئین شپ میںخرم حسین آغا، اسجداقبال اور محمد یوسف نے اپنے میچز جیت لئے جبکہ مبشر رضا، عمران شہزاد محمد نسیم اختر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چیمپیئن شپ میں خرم حسین آغا نے ترکی کے سنان سی ٹنکیا کو 0-3 سے، اسجد اقبال نے پولینڈ کے گریگوز بائیماسکی کو 0-4سے، محمد یوسف نے آئرلینڈ کے انتھونی بونار کو سخت مقابلے کے بعد2-3سے شکست دی جبکہ مبشر رضا کو قطر کے احمد آصف نے2-4سے، عمران شہزاد کو عراق کے احاب الصالح نے2-3سے اور محمد نسیم اختر کو تھائی لینڈ کیش یوٹاپوپ نے شکست دی۔