بلوچستان کوٹہ کے تحت جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں‘ چیئرمین نیب کا رپورٹس کا نو ٹس

24 نومبر 2017

اسلام آباد(نا مہ نگار)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بلوچستان کے کوٹہ پر وفاقی حکومتوں کے مختلف محکموں میں بلوچستان کے مبینہ طور پر جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بلوچستان کے کوٹہ پر وفاقی حکومتوں کے مختلف محکموں میں بلوچستان کے مبینہ طور پر جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سے بلوچستان کے ڈومیسائل پر بھرتی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی رپورٹ طلب کی ہے تاکہ جعلی ڈومیسائل کے اجراء کے بارے میں مزید تحقیقات کی جا سکیں جو ذمہ داری کا تعین کرنے کے لئے ضروری ہے۔ کتنے افراد وفاق اور صوبہ بلوچستان میں تعینات کئے گئے اور کتنی اسامیاں ابھی تک خالی ہیں اور خالی اسامیوں پر آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت اب تک بھرتیاں کیوں نہیں کی گئیں۔