وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر ترکی پہنچ گئے‘ ہم منصب سے ملاقات
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیر دفاعی پیدا واررانا تنویر حسین دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے۔ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع نے وفاقی وزیر کو اس دورے کی دعوت دی تھی۔وفاقی وزیررانا تنویر حسین کی ترکی میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے رانا تنویر حسین کا ترکی کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔