بھارت : عالم دین سمیت 3 مسلمانوں کو چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا گیا

24 نومبر 2017

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارت میں چلتی ٹرین سے ایک عالم دین سمیت تین مسلمانوں کو باہر پھینک دیا گیا۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق تینوں مسلمان نئی دہلی سے ٹرین میں سوارہو کر اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ راستے میں چند ہندو نوجوانوں سے ان کا جھگڑا ہو گیا جس پر تینوں کو چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا گیا۔