سٹیل مل ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کا مسئلہ حل کیا جائے، مجلس قائمہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صنعت و پیداوار کے بارے میں قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ کے اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کے ایشو پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے۔ اجلاس میں 13 جولائی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ یہ اجلاس جیولری، جم ترقیاتی کمپنی اور پاکستان سٹون ترقیاتی کمپنی کے حوالے سے منعقد ہوا تھا۔ اجلاس میں التوا کی سٹیل ملز کے ایشو پر بھی بات ہوئی۔ یہ تجویز ہے کہ التوارکی سٹیل ملز کو دوبارہ چالو کردیا جائے۔