سینیٹ سے آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا دورہ چین ملتوی

24 نومبر 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)سینیٹ سے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے سی پیک پارلیمانی کمیٹی کا دورہ چین ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی پیک پر دونوں ایوانوں پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی نے اتوار کو چین روانہ ہونا تھاجہاں سی پیک کمیٹی کی چینی حکام سے ملاقاتیں شیڈول تھیں مگر حکومت اور اپوزیشن میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے سی پیک کمیٹی کا دورہ چین ملتوی کردیا گیا۔