لاپتہ افراد کی بازیابی‘ کمیشن 4 سے 9 دسمبر تک کوئٹہ میں سماعت کریگا

24 نومبر 2017

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمشن 4 دسمبر سے کوئٹہ میں سماعت کرے گا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کمشن کی سربراہی جسٹس (ر) محمد غوث کریں گے۔ کمشن صوبے کے 80 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ کمشن 4 دسمبر سے 9 دسمبر تک روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گا۔