پیپلز پارٹی سے تعاون کی بات سویلین بالادستی کیلئے کر رہے ہیں: پرویز رشید

24 نومبر 2017

اسلام آبا(وقائع بگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے تعاون کی بات سویلین بالا دستی کے لیے کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نیکہا کہ قو می مفادات میں ہمیشہ سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ، جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہمارا ساتھ دیں تو کردار ادا کریں گے کبھی ذاتی مفاد کے لیے ہاتھ ملانے کی بات نہیں کی ،پیپلز پارٹی کو ثابت کرنا ہے کہ بھٹو کے وارث ہیں یا غیر ملکی ایجنڈے کے پیروکار۔ انہوں نے کہا کہ کہ پیپلز پارٹی سے تعاون کی بات سویلین بالا دستی کے لیے کر رہے ہیں ہماری پیشکش سے خوفزدہ نہ ہوں ،آپ سے جمہوری طرز عمل کی توقع ہے۔