جونیئر افسر کی بیٹی سے جنسی زیادتی پر بھارتی فوج کا کرنل گرفتار

24 نومبر 2017

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی فوج کے کرنل نے دوست کے ساتھ مل کر اپنے جونیئر افسر کی بیٹی کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد پولیس نے لڑکی کی درخواست پر فوجی افسر کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شملہ میں 56 سالہ کرنل نے آرمی ٹریننگ کمانڈ میں تعینات لیفٹینیٹ کرنل کی 21 سالہ بیٹی کو ماڈلنگ کے شعبے میں جگہ دلانے کا جھانسہ دیا اور اپنے گھر بلایا جہاں اس نے دوست کے ساتھ مل کر لڑکی کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد فوجی افسر نے لڑکی کو دھمکایا کہ اگر اس واقعے کا کسی کو علم ہوا تو وہ اس کے والد کے کیریئر کو تباہ کردے گا لیکن لڑکی نے اسی روز پولیس میں واقعے کی رپورٹ درج کرادی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیان اور اس کے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث اس کا دوست فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔پولیس نے حاضر سروس کرنل کو عدالت میں پیش کیا جسے عدالت نے 25 نومبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔