بھارت کی پہلی خاتون نیوی پائلٹ
نئی دہلی (صباح نیوز)آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک اوراپنی فوج کے حوالے سے دنیا کی بڑی افواج کا دعوی کرنے والے بھارت میں پہلی بار ایک خاتون پائلٹ بننے میں کامیاب ہوگئیں۔ریاست اتر پردیش میں پیدا ہونیوالی شبھانگی سواروپ22 نومبر کو ملکی تاریخ میں پہلی خاتون نیوی پائلٹ بنیں۔ شبھانگی سواروپ ان 328 کیڈٹ میں سے ایک ہیں، جنہوں نے 22 نومبر کو ریاست کیرلا کی ایژی ملا نیول اکیڈمی سے تربیت مکمل کی۔بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے ڈی ڈی انڈیا کے مطابق پاسنگ آٹ تقریب کے بعد نہ صرف شبھانگی سواروپ بھارت کی پہلی نیوی پائلٹ بنیں، بلکہ مزید تین خواتین بھی نیول ارمامنٹ انسپکٹر (این اے آئی( بننے میں کامیاب ہوگئیں۔