کینسر گناہوں کی وجہ سے ہوتا ہے: بھارتی وزیر، عوام کی شدید تنقید، معافی مانگنےکا مطالبہ
دہلی (بی بی سی ڈاٹ کام) بھارت کی ریاست آسام کے وزیرِ صحت کی جانب سے سرطان کے مرض کو 'ماضی کے گناہوں' کی وجہ سے ملنے والا 'خدائی انصاف' قرار دیے جانے کے بعد غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ صحت ہیمانتا بسوا شرما کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سرطان جیسی بیماریاں ان کے والدین کے گناہوں کی وجہ سے لاحق ہو سکتی ہیں۔ بھارت میں سرطان کے مریضوں اور انکے رشتے داروں نے کہا ہے کہ انہیں وزیر کے بیان سے صدمہ پہنچا ہے جبکہ حزب مخالف جماعتوں نے ہیمانتا بسوا شرما کے بیان کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے ان سے عام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔