پی ٹی ڈی سی ایمپلائز یونین اور فلشمینز ہوٹل ایمپلائز کی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
راولپنڈی (نوائے وقت نیوز)پی ٹی ڈی سی ایمپلائیز یونین اور پی ٹی ڈی سی فلیشمینز ہوٹل کی ایمپلائیز یونین کا مشترکہ جنرل باڈیز کا اجلاس ہوا۔ جس میں کارکنوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی اور یہ عہد کیا کہ تمام ایمپلائیز یونین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔ یونین کاباقاعدہ اجلاس تلاوت ِقرآن پاک سے کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت ماجد یعقوب ، صدر پی ٹی ڈی سی ایمپلائیز یونین(سی بی اے) اور سردار جاوید صدر پی ٹی ڈی سی فلیشمینز ہوٹل ایمپلائیز یونین نے کی ۔ اجلاس میں دونوں صدور نے پی ٹی ڈی سی ملازمین کی ویلفیئر اور پی ٹی ڈی سی کی بہتری کے لیئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اس طرح افضال انجم ،جنرل سیکرٹری ،فلیشمینز ہوٹل ایمپلائیز یونین اور راجہ عامر رحیم قائم مقام جنرل سیکرٹری پی ٹی ڈی سی ایمپلائیز یونین نے بھی خطاب کیا۔ مرزا رمضان جرال، جونیئر نائب صدر پی ٹی ڈی سی ایمپلائیز یونین نے تمام ایمپلائیز کی بھر پور شرکت کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیئے مل کر کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔