شمع رسالتؐ کے پروانے دیوانہ وارعید میلاد النبیؐ کے جلوس میں شریک ہوں گے: حاجی ظفراقبال

24 نومبر 2017

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)کینٹ میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ گلی محلوں اور سڑکوں پر جھنڈیاں لگائی جا رہیں ہیں‘ گلیوں کو برقی قمقمعوں سے سجایا گیا ہے‘ سڑکوں پر چراغاں کیا جا رہا ہے۔ جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ سے مذاکرات جاری ہیں۔ امید ہے کہ جلوس کی سیکیورٹی فول پروف ہو گی ۔ ان شااللہ اس مرتبہ بھی کینٹ کا جلوس تاریخی ہو گا۔ شمع رسالتؐ کے پروانے دیوانہ وارعید میلاد النبیؐ کے جلوس میں شریک ہوں گے اور ہر زبان پر درود شریف جاری ہوگا۔