حافظ محمد سعید کی رہائی حق کی فتح ہے‘ مولانا عبدالرحمن

24 نومبر 2017

راولپنڈی( نیوزرپورٹر)جماعۃ الدعوۃ راولپنڈی کے مسئول مولانا عبدالرحمن و دیگر رہنمائوں نے لاہور ہائی کورٹ کے ریویو بورڈ کی جانب سے حافظ محمد سعید کی رہائی کے احکامات جاری کرنے کے فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس حق کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ حافظ محمد سعید کی رہائی سے کشمیری اور پاکستانی قوم کی طرف سے خوشیاں منائی جارہی ہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حافظ محمد سعید کو نظربند کر کے تحریک آزادی کی کمر میں خنجر گھونپا گیا۔ آج اللہ کے فضل وکرم سے حافظ محمد سعید کی رہائی کے فیصلے ہو رہے ہیں جبکہ انہیں نظربند کر نے والے قوم کی نظروں سے گر چکے ہیں۔ثابت ہو گیا کہ حافظ محمد سعید کو بغیر کسی وجہ کے غیر قانونی طور پر دس ماہ تک نظربند رکھا گیا۔ انہوںنے کہاکہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کو سال 2017ء کشمیر کے نام کرنے کے جرم میں نظربند کیا گیا۔ مظلوم کشمیریوں کو جلد ان شاء اللہ آزادی ملے گی اور غاصب بھارت کو کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔