ساجد بٹ آل پاکستان موبائل فون ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منتخب
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) موبائل ایسوسی ایشن ایمپیریل مارکیٹ کے صدر اور مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر ساجد بٹ کو آل پاکستان موبائل فون ایسوسی ایشن کا جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا عہدے کا چارج سنبھالنے پر انہیں تاجر برادری اوع عوامی حلقوں نے مبارکباد پیش کی آل پاکستان موبائل ڈیلرز کا لاہور میں اجلاس ہوا جس کی صدارت ملک خالد نے کی جس میں بابر محمود کو ملک بھر کی موبائل ایسوسی ایشن کا صدر جبکہ راولپنڈی کی کاروباری شخصیت کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا انجمن تاجران کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا اور شاہد غفور پراچہ کی سربراہی میں وفد نے ساجد حسن بٹ سے ملاقات کی اور ان کے دفتر میں مبارکباد پیش کی ایمپیریل مارکیٹ کے سینئر نائب صدر سردار گجر ، نائب صدر ملک عمر اعجاز ، اختر پلازہ کے جنرل سیکرٹری رضوان عباسی نے ساجد بٹ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔