بورڈ آف ریونیو پنجاب نے 4نئی تحصیلیں بنانے کا فیصلہ کرلیا

24 نومبر 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبے میں چار نئی تحصیلیں بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس ضمن میں جو چار تحصیلیں بنائی جائیں گی ان میں ضلع گجرات میں جلال پور جٹاں ، ضلع وہاڑی میں گگو منڈی ، ضلع مظفر گڑھ میں چوک سرور شہید اور ضلع بہاولنگر میں دھرن والا نئی تحصیلیں ہوں گی اس سلسلہ میں انتظامیہ سے تجاویز مانگ لی گئی ہیں جن میں نئی تحصیلوں کے انفرا سٹرکچر ، غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں خریداری ، نئی ملازمتوں کے حوالے سے سٹاف کی تنخواہوں ، الائونسوں کی فراہمی ، قدرتی آفات اور دیگر سے عہدہ برآ ہونے کیلئے غیر ترقیاتی فنڈ کی فراہمی کے امور شامل ہیں سیکٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب نے اس مقصد کیلئے متعلقہ محکموں کو خط ارسال کردیا ہے ۔