راجہ بدر اعجاز ستی کو پی ایس ایف پنجاب کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

24 نومبر 2017

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد بشیر اعوان ‘ پی ایس ایف کے سینئر رہنما عامر عباسی‘ پی وائی او کے رہنما راجہ قمنبر‘ ملک نیئر ندیم نے راجہ بدر اعجاز ستی کو پی ایس ایف پنجاب کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے نوجوان کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور کارکنوں کے شانہ بشانہ پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی شاہد بشیر اعوان نے کہا کہ 5 دسمبر کو یوم تاسیس کے جلسے میں پیپلز پارٹی کے کارکن اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔