پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی تحصیل پنڈدادنخان کا اجلاس

24 نومبر 2017

دھریالہ جالپ(نامہ نگار)پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی تحصیل پنڈدادنخان کا اجلاس زیر سدرات صوبیدار شبیر منہاس صدر تحصیل دار ارقم کیمپس دھریالہ جالپ میں منعقد ہو جسمیں تحصیل بھر کے ایکس سروس مینز اور سوسائٹی کے عہدہ داران کے علاوہ منیر احمد بادل پراچہ جنرل سیکرٹری سوسائٹی اور علاقائی سوشل تنظیموں کے نمائندوں اور کثیر تعداد میں سابقہ فوجی حضرات نے شرکت کی ۔کاروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول پاک سے ہوا،بعد ازاں سوسائٹی کے صدر شبیر منہاس نے شہداء کے پسماندگان مرحوم فوجیوں کی بیوگان اور فوجی پینشنر حضرات کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی ایکس سروس مین حضرات اور خصوصاً سابقہ فوجی حضرات اور شہداء کے اہل خانہ کے پینشن کے مسائل اور معاملات حل کروانے میں اپنی تمام خدمات بروئے کار لائے گی۔اجلاس میں تحصیل بھر سے صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔