گرلز ایلمنٹری سکول ڈھوک بابا فیض بخش کے طلباء و طالبات کا اعزاز

24 نومبر 2017

بیول( نامہ نگار) نواحی گاؤں ڈھوک بابا فیض بخش میں واقع گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول ڈھوک بابا فیض بخش کے طلباء و طالبات نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیرسایہ منعقد شدہ سالانہ 2017 ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے کر پروگرام ــ’’ برین آف پنجاب‘‘ ایلمنٹری لیول میں جماعت ہشتم کی طالبہ حلیمہ بتول نے تحصیل بھر میں پہلی اور ضلع راولپنڈی میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ پرائمری لیول ’’ برین آف پنجاب‘‘ میںجماعت پنجم سے محمد عبداللہ نے ضلع بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔سپورٹس کے مقابلہ میں 100میٹر دوڑ میںجماعت ہشتم سے اقراء بی بی نے ضلعی سطح پرتیسری پوزیشن حاصل کر کے سکول کا نام روشن کیا۔تینوں طالب علموں نے ضلع راولپنڈی میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے سکول انتظامیہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...