میاں نواز شریف سے وزیر اعلی کے معاون خصوصی ملک سلیم اقبال کی ملاقات
تلہ گنگ (نامہ نگار) وزیر اعلی کے معاون خصوصی ملک سلیم اقبال نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ کے صدرمیاں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ضلع چکوال کی سیاسی صورتحال اور حلقہ پی پی 20کے ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملک سلیم اقبال نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو یقین دلایا کہ پی پی بائیس چکوال کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرے گی ضلع چکوال مسلم لیگ کے تمام ارکان اسمبلی اور ضلعی رہنما مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری حید رسلطان کی کامیابی کے لئے انتخابی مہم چلا رہے ہیںاس موقع پر میاں نواز شریف نے پی پی بائیس کے مرحوم مسلم لیگی ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کی پارٹی وابستگی اور عوامی خدمات کی تعریف کی ،