سوئی گیس میٹروں کی تنصیب کے کوٹہ سسٹم کیخلاف عدالت میں اپیل
تلہ گنگ (نامہ نگار) یونین کونسل نکہ کہوٹ کے چیئر مین نے سوئی گیس میٹروں کی تنصیب کے کوٹہ سسٹم کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے چیئر مین عبدالمنان کے مطابق محکمہ سوئی گیس نے ایم این اے کے لئے دو سو میٹرز کا کوٹہ مقرر کر رکھا ہے جس کے تحت ممبر قومی اسمبلی کو میرٹ کے خلاف میٹر لگوانے کا اختیار دیا گیا ہے چیئرمین عبد المنان نے بتایا کہ 2013میں نکہ کہوٹ کے عوام نے میٹر لگوانے کے لئے درخواستیں مروجہ قانون کے تحت جمع کرائی تھیں اب2013، اور2014 کا سروے ہو رہا ہے لیکن ایم این اے نے محکمہ سوئی گیس کو ایک لسٹ دی ہے کہ اس لسٹ کے تحت میٹر لگائے جائیں چیرمین یونین کونسل نے کہا ایسا کرنا مستحق صارفین سے زیادتی ہے انہوں نے کہا بتایا کہ جس ترتیب سے درخواستیں جمع ہوئی اسی کے مطابق سروے ہونا چاہئے اور پہلے آئو پہلے پائو کے اصول کے تحت ڈیماند نوٹس جاری کئے جائیں اور میٹر لگائے جائیں چیئر مین یو سی نکہ کہوٹ کے مطابق محکمہ سوئی گیس نے ایم این اے کیلئے دو سو سو ئی گیس کنکشن کا خود ساختہ کوٹہ مقرر کر رکھا ہے جس کے خلاف میں نے عدالت سے سٹے آرڈر حاصل کر لیا ہے