میاں نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا،شیخ آفتاب احمد

24 نومبر 2017

حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف قوم کا اثاثہ ہیں پوری دنیا ان پر اعتماد کرتی ہے سی پیک کے علاوہ کئی دیگر منصوبے بھی میاں محمد نواز شریف نے اپنی نگرانی میں مکمل کرائے میڈیا ٹرائل کر کے میاں نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک حضرو کے معززین سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شیخ اجمل محمود ،طلال بٹ ،کونسلر سعید الرحمن کے علاوہ دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ2013اور 2017کے پاکستان میں نمایاں فرق ہے میاں نواز شریف نے جب اقتدار سنبھالا تھا تو اس وقت ملک بے شمار مسائل کا شکار تھا ، میاں محمد نواز شریف نے دن رات ایک کر کے ان تمام مسائل کو حل کیا لیکن پانامہ میں نام نہ ہونے کے باوجود بھی ان کو اقتدار سے الگ کر دیا گیا جس کی وجہ سے ملکی ترقی کو بریک لگ گئی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے جو سیاست شروع کی ہے اس کا خمیازہ انکو بھی بھگتنا پڑے گا ۔