گوجرخان میں جشن عیدمیلاد النبی منانے کی تیار ں

24 نومبر 2017

گوجرخان (نامہ نگار)سرکار کی آمد مرحبا جشن عیدمیلاد النبیؐ شایان شان انداز اور مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منانے کی تیاریاں شروع، گلی محلوں بازاروں کی سجاوٹ اور چراغاں کردیا گیامیلاد کمیٹیاں جلوس اور میلاد کی محفلوں کیلئے پروگرام ترتیب دینے کیلئے حکمت عملی بنا لی تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا مساجد اور بڑی بڑی عمارتوں پر لائٹنگ وغیرہ لگائی جارہی ہی مرکزی میلاد کمیٹی اوروارڈ سطح پر قائم میلاد کمیٹیوں نے جلوس کے پروگرام ترتیب دینے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گلی محلوں کو بھی خوبصورتی سے سجانے کیلئے نوجوان متحرک ہوگئے۔