تھانہ وارث خان کے علاقے میں پولیس اور عوام کے درمیان مؤثر رابطے کا نظام
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) چیئرمین یو سی 43 ڈھوک کھبہ ملک صابر حسین نے کہا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ وارث خان چوہدری ریاض ایک فرض شناص پولیس افسر ہے ان کی تعیناتی سے علاقہ جرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے خصوصاً منشیات فروش عناصر جوئے کے اڈوں کے خلاف چوہدری ریاض نے بلا خوف و خطر اور بغیر کسی پریشیر کے انتہائی موثر کاروائیاں کی ہیں سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتیں بھی کم ہوئی ہیں ایس ایچ او چوہدری ریاض نے پولیس اور عوام کے درمیان ایک موثر رابطہ قائم کیا ہے جس سے علاقے میں مثالی امن قائم ہوا ہے۔