میاں محمدنوازشریف سے اہل وطن بے پناہ محبت کرتے ہیں
گوجرخان (نامہ نگار)میاں محمدنوازشریف کو سیاست سے باہر کرنے کے خواب دیکھنے والے سن لیں کہ میاں محمدنوازشریف سے اہل وطن بے پناہ محبت کرتے ہیں اور وہ بھی عوام پر محبت کے پھول نچھاور کرتے ہیں آئندہ دور میں بھی ن لیگ کی حکومت ہوگی سازشی عناصر ہمیشہ کی طرح نیست ونابود ہوجائیں گے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ محمد جہانگیر ،صدر ملک عابد حسین اعوان، جوائنٹ سیکرٹری وسیکرٹری انفارمیشن خضر اسلام قریشی، سینئر نائب صدر حبیب الرحمن اور کوارڈی نیٹر پی پی تھری مظہر حسین وارثی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہ اکہ میاں محمد نوازشریف جراتمند اور دلیر لیڈر ہیں جنہوں نے اقتدار میں آکر عوام کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ کر کے ملک بھر میں بلاتفریق تعمیر وترقی کا سلسلہ شروع کر کے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ان کیخلاف سازشوں کے جال بچھانے والے خود اس میں پھنس جائیں گے۔