پی ایم اے جہلم کے انتخابات 17 دسمبر کو منعقد ہوں گے
جہلم( نامہ نگار) پی ایم اے ضلع جہلم کے انتخابات 17 دسمبر بروز اتوار پی ایم اے ہائوس محمدی چوک منعقد ہونگے، ڈاکٹرز عمل گروپ کے امیدواران ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن امیدوار برائے صدر، ڈاکٹرارشاد علی تینوامیدوار برائے جنرل سیکرٹری، ڈاکٹرآمنہ پرویزامیدوار برائے سینئر نائب صدر، ڈاکٹرزبیر یونس نائب صدر، ڈاکٹر امجد حسین نائب صدردینہ ، ڈاکٹرایس اے چوہان نائب صدر سوہاوہ ، ڈاکٹراختر نجمی نائب صدر پی ٹی خان ، ڈاکٹرایم رفیق نائب صدر سرائے عالمگیر، ڈاکٹرعدنان سیٹھی جائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹرفرح بشیر لیڈی جائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹرساجد علی ڈوگہ کلینکل سیکرٹری، ڈاکٹرعدنان نجب فنانس سیکرٹری ، ڈاکٹرماریہ گل انفارمیشن سیکرٹری کیلئے امیدوار، 17 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں ضلع بھر کے416 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پچھلے کئی سالوں سے ڈاکٹر ز عمل گروپ کے برسر اقتدار رہنے کیوجہ سے اس بار بھی توقع کی جاری ہے کہ ڈاکٹرز عمل گروپ جو ضلع بھر کے ڈاکٹروں کے مسائل کے لئے ہمہ وقت میدان میں رہتے ہیں ، امید کی جاری ہے کہ 17 دسمبر کا سورج بھی ڈاکٹرز عمل گروپ کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔