حکو مت ہر معاملے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،ملک عبید انوار

24 نومبر 2017

کھیوڑہ (نامہ نگار) کھیو ڑہ کے سابق سٹی صدر ،نو جوان رہنما تحریک انصاف ملک عبید انوار نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ حکو مت ہر معاملے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ضلع جہلم مسا ئلستان بنا ہوا ہے مین سڑک کھیوڑہ جوکہ قومی خزانہ کی خطیر رقم سے تعمیر کی گئی تھی پہلی بارش میں ہی ناقص میٹریل نے اس کا پول کھول دیا ہے اور کئی جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں انشااللہ 2018کے الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد ن لیگ پو رے ملک میں مجھے کیو ں نکالا کا رونا روئے گی 2018کے الیکشن میںتحریک انصاف بھا ری ووٹو ں سے ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی تحریک انصاف کا ہر ورکر اپنے قا ئد عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی اور مثبت تبد یلی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں تحریک انصاف عوام کی پارٹی ہے اور پارٹی کا منشور ہے کہ ہر عام آدمی کو اُس کا حق ملے انصاف ملے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع زیادہ سے زیادہ فراہم کئے جائیں۔