عدلیہ مخالف بیانات، مریم نواز کیخلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

24 نومبر 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی) عدلیہ مخالف بیانات دینے پر مریم نواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ نظر ثانی درخواستوں کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے توہین آمیز ٹویٹ کیے ۔ اپنے ٹویٹس میں مریم نواز نے پانامہ لیکس فیصلے اور فاضل ججز کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔