پاکستان بھارتی آئی ٹی صنعت کیلئے بڑا خطرہ ہے: رپورٹ

24 نومبر 2017

نئی دہلی/اسلام آباد(صباح نیوز) انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت میں بھارت کافی عرصے سے دیگر ممالک کے مقابلے میں کافی آگے ہے مگر اب لگتا ہے کہ پاکستان اس میدان میں اپنے پڑوسی ملک کو بتدریج پیچھے چھوڑتا جارہا ہے۔بھارتی جریدے آئوٹ لک انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ بھارت کی طرح اب پاکستان آئی ٹی کی صنعت میں ابھر کر سامنے آنے والا ہے۔اس بات کا ثبوت گزشتہ ماہ اس وقت سامنے آیا جب امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک آئی ٹی کمپنی نوئیڈا نے بھارت میں 125 افراد کو ملازمت سے فارغ کیا، مگر اسی روز اسلام آباد میں اسی کمپنی نے لگ بھگ اتنے ہی تعداد میں اسلام آباد میں لوگوں کو بھرتی کیا۔